لیبیا میں دو گروہوں میں مسلح تصادم، 23 افراد ہلاک، 140 زخمی
👁️ 25 بار دیکھا گیا
لیبیا میں دو گروہوں میں مسلح تصادم، 23 افراد ہلاک، 140 زخمی
طرابلس (ڈیلی اردو) لیبیا کے دارالخلافہ طرابلس میں حکومت کے دعویدار دومسلح گروہوں کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 140 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔
لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد لیبیا دو دھڑوں میں تقسیم ہو گیا اور حکومتی کنٹرول حاصل کرنے کیلئے دونوں دھڑوں کے درمیان محاذ آرائی شروع ہوگئی تھی۔
ایک دھڑے کو نیٹو اور اقوام متحدہ کے حمایت حاصل ہے، ان کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ’’گورنمنٹ آف نیشنل یونٹی‘‘ (جی این یو) کے نام سے طرابلس سمیت مغربی لیبیا پر حکومت کی دعویٰ رکھتے ہیں جبکہ طبرق شہر کی پارلیامنٹ بلڈنگ سمیت لیبیا کے مشرقی حصے پر ان کے مخالف، وزیر اعظم فتحی علی باشاغا کا دھڑہ حکمرانی کی دعویٰ کرتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں دھڑوں کی مسلح ملیشیاؤں کے درمیان طرابلس میں ہونے والے تصادم کے بعد شہر میں گولیوں اور بم دھماکوں کی آواز گونجتی رہی، تصادم کے نتیجے میں کافی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ وزیر اعظم عبدالحمید کے حکومتی دھڑے کا کہنا تھا کہ دونوں مسلح دھڑوں کے درمیان تصادم تب شروع ہوا جب مخالف دھڑےکی جانب سے شارع زاویہ سے گذرتے ہوئے کانوائے پر اچانک فائرنگ شروع کی گئی۔
لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے 7 سال بعد جیل سے رہا
خیال رہے کہ فتیحی علی باشاغا شہر میں داخل ہوکر طرابلس کا کنٹرول سنبھالنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جی این یو غیر قانونی حکومت ہے اور انہیں حکومت سے دستبردار ہو کر ایک طرف ہٹ جانا چاہئے ۔
دوسری جانب جی این یو نے الزامات رد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کنٹرول بذریعہ طاقت نہیں بلکہ پرامن طریقے سے بذریعہ الیکشن ہی منتقل کیا جا سکتا ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 312 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4788 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3562 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2743 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2552 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C