ماسکو: کار دھماکے میں روسی جنرل ہلاک
👁️ 331 بار دیکھا گیا
ماسکو: کار دھماکے میں روسی جنرل ہلاک
ماسکو (ڈیلی اردو) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کار کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں ملک کے ایک اعلیٰ فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل فانیل سروروف ہلاک ہو گئے۔ جنرل سروروف روسی مسلح افواج کے آپریشنل ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے۔
روس کی انویسٹیگیٹیو کمیٹی کے مطابق دھماکہ پیر کی صبح یاسینیوا اسٹریٹ پر واقع پارکنگ لاٹ میں ہوا، جب جنرل گاڑی میں موجود تھے۔ کمیٹی نے کہا کہ تفتیش کار مختلف پہلوؤں کی جانچ کر رہے ہیں، جس میں یہ امکان بھی زیرِ غور ہے کہ یہ کارروائی یوکرینی خفیہ اداروں کی منصوبہ بندی تھی، تاہم یوکرین کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
روسی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ ایک رہائشی عمارت کے قریب ہوا۔
یاد رہے کہ دسمبر 2024 میں بھی یوکرین کی سکیورٹی سروس نے ایک اعلیٰ روسی افسر لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جو اپنے وقت کے روسی فوجی نیوکلیئر، حیاتیاتی اور کیمیائی دفاع کے سربراہ تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C