ماہر العکال: شام میں داعش کا اہم رہنما امریکی ڈرون حملے میں ہلاک
👁️ 24 بار دیکھا گیا
ماہر العکال: شام میں داعش کا اہم رہنما امریکی ڈرون حملے میں ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/روئٹرز/اے پی) خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کا رہنما ماہر العکال ایک ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔ العکال اس عسکریت پسند تنظیم کے پانچ اعلیٰ ترین رہنماؤں میں سے ایک تھا۔
واشنگٹن سے منگل 12 جولائی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ماہر العکال کی موت کی تصدیق امریکی فوج نے کی، جس نے کہا کہ داعش کے اس رہنما کو ایک امریکی ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
امریکی فوج کی مرکزی کمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق شام میں ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کے اس رہنما کو شمال مغربی شام میں جس فضائی حملے میں ہدف بنایا گیا، اس میں اس کا ایک قریبی ساتھی زخمی بھی ہو گیا۔
U.S. Central Command Forces conducted a UAS strike outside Jindayris, northwest Syria targeting two senior ISIS officials, July 12, 2022.https://t.co/7PiC2uDbmm pic.twitter.com/ZM4BVlsnkd
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 12, 2022
بیان کے مطابق، ”اس حملے کے لیے وسیع تر منصوبہ بندی کی گئی تھی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ اس آپریشن کو ہر حال میں کامیاب ہونا چاہیے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق اس حملے میں کوئی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔‘‘
نیوز ایجنسی روئٹرز نے اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ ماہر العکال شام میں داعش کا رہنما تو تھا مگر وہ مشرق وسطیٰ کی اس ریاست میں ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کے پانچ اہم ترین کمانڈروں میں سے ایک تھا، جس کا بنیادی کام اس دہشت گرد تنظیم کے نیٹ ورک کو شام اور عراق سے باہر تک پھیلانا تھا۔
U.S. military: ISIS leader in Syria killed in drone strike https://t.co/7KOVabdKqP pic.twitter.com/lILaxTQQm3
— Reuters U.S. News (@ReutersUS) July 12, 2022
ماہر العکال کی ہلاکت داعش کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے جس سے اس شدت پسند تنظیم کی خود کو ایک گوریلا عسکری طاقت کے طور پر مضبوط بنانے کی کوششیں متاثر ہوں گی۔
ماضی میں داعش عراق اور شام کے وسیع تر علاقوں پر قابض تھی اور اس نے وہاں اپنی ایک نام نہاد خلافت بھی قائم کر رکھی تھی۔ بعد میں لیکن اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف مربوط بین الاقوامی عسکری کارروائیوں کی وجہ سے یہ گروہ کمزور ہی ہوتا چلا گیا اور اپنے زیر اثر وسیع تر علاقوں سے محروم بھی ہو گیا تھا۔
قبل ازیں اسی سال فروری میں شام میں ہی داعش کے ایک مرکزی رہنما نے ایک امریکی فوجی آپریشن کے دوران اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4787 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3559 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2678 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2551 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2308 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C