مردان: زمین کے تنازع پر فائرنگ، ماں اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
👁️ 90 بار دیکھا گیا
مردان: زمین کے تنازع پر فائرنگ، ماں اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
مردان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے گجر گڑھی میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گجرگڑھی سے تعلق رکھنے والی ہما گل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے پولیس کو رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ آدھی رات کو ان کے رشتہ دار بلال، محمد علی، عثمان شاہ اور طاہر ان کے گھر آئے اور ان کے بھائی آصف سے گھر کے معاملے پر تنازعہ کے بعد فائرنگ شروع کردی۔
انہوں نے بتایا کہ اس فائرنگ کی وجہ سے انکے تین بھائی عابد، ظفرعلی اور آصف، انکی ماں اور 7 مہینے کی ایک بچی زرافشاں جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ فائرنگ کا واقعہ 7 مرلے مکان پرتنازعے کے بعد سامنے آیا ہے۔
واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین اور قاتل آپس میں چچا زاد بھائی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C