مردان سے کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گرد گرفتار
👁️ 30 بار دیکھا گیا
مردان سے کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گرد گرفتار
مردان (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے مردان میں انٹیلی جنس بیسٹ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کے دو سرگرم کارکنان عارف اور فضل دیان ضلع چارسدہ بمعہ بارودی مواد بمقام بائی پاس درگئی علاقہ تھانہ سرڈھیری میں بارودی مواد اور خود ساختہ بم بنانے کی غرض سے موجود ہیں۔
اس اطلاع پر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر دہشت گرد مذکورین عارف اور فضل دیان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 13 عدد بارودی ڈنڈے، 04 عدد ڈیٹونیٹر ،4 فٹ سیفٹی فیوز اور پرائما کارڈ برآمد کئے گئے۔
ملزمان ضلع چارسدہ میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز اور اُنکے املاک کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشتگردں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات کی بھی توقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 262 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9150 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7433 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C