02/December/2023

مردان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مردان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

مردان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

مرادان (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1730987701049151960?t=AlQtLj49QxknN2oj3Krq8w&s=19

تفصیلات کے مطابق مردان ریجن میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے باعث پشاور دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا۔

گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے جبکہ قبائلی ضلع خیبر سے گولہ بارود، خودکش جیکٹس میں استعمال بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پشاور میں بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم کامیاب آپریشن کے بعد دہشت گردی کارروائیوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن سے دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے، پاک فوج کسی صورت بھی کسی ملک دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاک فوج کے آپریشن جاری رہیں گے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C