مردان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 246 بار دیکھا گیا
مردان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
مردان (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سرچ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی مردان کے علاقے کنڈہ پل نزد اکبر خان کلے، بہلولے روڈ، تھانہ ساڑو شاہ کی حدود میں کی گئی، جہاں سی ٹی ڈی انٹیلیجنس اور ایس ڈبلیو اے ٹی ٹیمز کے اہلکار پہلے سے موجود تھے۔
اس دوران دو مشتبہ موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری سے آتے دکھائی دیے۔ اہلکاروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر فورسز کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نعمان عرف مراد عرف غزنوی ولد علی مراد اور سہیل عرف چرسی ولد زیر نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں دہشت گرد پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل امجد، کانسٹیبل اقرار سید اور ایک راہگیر طفل احتشام کی ہلاکت سمیت چوکی بھڑوچ پر حملے اور دیگر دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مزید وسیع کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C