مسز سری لنکا 2021: سٹیج پر لڑائی، فاتح حسینہ کے سر پر چوٹیں، ہسپتال منتقل
👁️ 248 بار دیکھا گیا
مسز سری لنکا 2021: سٹیج پر لڑائی، فاتح حسینہ کے سر پر چوٹیں، ہسپتال منتقل
کولمبو (ڈیلی اردو/بی بی سی) سری لنکا کے سب سے بڑے مقابلہِ حسن میں سٹیج پر لڑائی کے بعد فاتح حسینہ کے سر پر چوٹیں آئی ہیں۔
پشپیکا ڈی سلوا کو سنیچر کے روز سرکاری ٹی وی چینل پر سب کے سامنے مسز سری لنکا کا تاج پہنایا گیا تھا۔
لیکن کچھ ہی لمحوں بعد 2019 میں یہ مقابلہ جیتنے والی خاتون نے پشپیکا سے ان کا تاج چھین لیا اور دعویٰ کیا کہ مسز ڈی سلوا کی طلاق ہو گئی ہے لہذا انھیں یہ اعزاز نہیں دیا جاسکتا۔
سنہ 2019 میں فاتح قرار دی جانے والی کیرولین جوری نے پشپیکا ڈی سلوا سے ان کا تاج چھینے کے بعد انتظامیہ کو مقابلے کا وہ قانون یاد کروایا جس کے مطابق مقابلے میں حصہ لینے والی خاتون کو ’شادی شدہ ہونا چاہیے، طلاق یافتہ نہیں‘۔
شو کے بعد سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسز جوری نے وہاں پر موجود شائقین سے کہا کہ ’اس مقابلے میں ایک قانون ہے، جو یہ کہتا ہے کہ حصہ لینے والی کی شادی ہوئی ہو اور وہ طلاق یافتہ نہ ہو۔ لہذا میں ایک ایسا قدم اٹھا رہی ہوں جس سے یہ تاج دوسرے نمبر پر آنے والی خاتون کو ملے گا۔‘
انھوں نے تاج دوسرے نمبر پر آنے والی خاتون کے سر پر رکھ دیا۔ یہ سب کچھ دیکھنے، سننے اور سہنے کے بعد پشپیکا ڈی سلوا آبدیدہ ہو کر سٹیج سے چلی گئیں۔
ایک ویڈیو میں کیرولین جوری کو رنر اپ (دوسرے نمبر پر آنے والی خاتون) کے سر پر تاج رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
https://twitter.com/Seductv/status/1378794407894282240?s=19
منتظمین کی معافی، ڈی سلوا کو تاج لوٹا دیا گیا
اس مقابلے کے منتظمین نے پشپیکا ڈی سلوا سے معافی مانگی ہے اور تصدیق کی ہے کہ وہ طلاق یافتہ نہیں ہیں۔
پشپیکا ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے الگ ہو گئی تھیں تاہم وہ طلاق یافتہ نہیں ہیں۔
ججز نے اتوار کی رات کولمبو کے ایک تھیٹر میں مسز سری لنکا کے فائنل میں ڈی سلوا کو 2021 کی فاتح قرار دیا تھا۔
’ابھی میں طلاق یافتہ عورت نہیں‘
فیس بک پر ایک پوسٹ میں ڈی سلوا نے بتایا کہ وہ اپنے سر پر چوٹیں آنے کے بعد ہسپتال گئیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح ان کی تضحیک کی گئی ہے وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔
انھوں نے لکھا ’ابھی میں طلاق یافتہ عورت نہیں ہوں۔ ایک اچھی عورت اور حقیقی کوئین وہ ہوتی ہے جو تاج حاصل کرنے میں دوسری عورت کی مدد کرے نا کہ ایسی عورت جو اس سے اس کا جیتا ہوا تاج بھی چھین لے۔‘
مسز سری لنکا ادارے کے ڈائریکٹر چندیمل جیاسنگھے نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ مسز ڈی سلوا کو یہ تاج منگل کے روز لوٹایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا ’ہمیں بہت مایوسی ہوئی ہے۔ کیرولین جوری نے جس طرح کا رویہ سٹیج پر دکھایا وہ ذلت آمیز تھا۔ ہمارے ادارے نے اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔‘
پولیس نے اس واقعے کے بعد مسز جوری سے پوچھ گچھ کی ہے اور ڈائریکٹر جیاسنگھے سے بھی بات کی گئی ہے۔ یاد رہے مسز جوری کے پاس اس وقت ’مسز ورلڈ‘ کا ٹائٹل ہے۔
مسز سری لنکا کا شمار ملک کے بڑے مقابلوں میں ہوتا ہے۔ اس تقریب میں ملک کے وزیر اعظم کی اہلیہ نے بھی شرکت کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2857 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C