مظاہرین پر کریک ڈاؤن: امریکہ کا ایران کے اعلیٰ عہدیداروں پر نئی پابندیاں
👁️ 241 بار دیکھا گیا
مظاہرین پر کریک ڈاؤن: امریکہ کا ایران کے اعلیٰ عہدیداروں پر نئی پابندیاں
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی) امریکہ نے ایران کے پانچ اعلیٰ سرکاری اور سیکیورٹی اہلکاروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جن پر ایرانی مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ایرانی قیادت کی جانب سے دنیا بھر کے بینکوں میں رقوم منتقل کرنے کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
امریکی محکمۂ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں ایران کی قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سیکریٹری، پاسدارانِ انقلاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ کمانڈرز شامل ہیں۔
جمعرات کو جاری ویڈیو پیغام میں امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایرانی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو معلوم ہے کہ ’’چوری شدہ فنڈز دنیا بھر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں منتقل کیے جا رہے ہیں اور ہم آپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘‘
اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ ابھی بھی موقع ہے کہ ایرانی حکام تشدد سے باز آ جائیں۔ ان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح پیغام دیا ہے کہ مظاہرین کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں اور ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہوا جائے۔
امریکی وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ محکمۂ خزانہ ایران کی ’’آمرانہ حکومت‘‘ کو نشانہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔
امریکہ نے ان پابندیوں کے ساتھ ساتھ 18 مزید افراد اور کمپنیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا ہے جن پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ نیٹ ورک غیر ملکی منڈیوں میں ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات فروخت کر کے خفیہ بینکاری نظام کے ذریعے رقوم منتقل کرتا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ان پابندیوں کے تحت نامزد افراد اور اداروں کے امریکہ میں موجود کسی بھی مالی اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے جبکہ امریکی شہریوں اور کمپنیوں کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیا جائے گا۔ تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں زیادہ تر علامتی نوعیت کی ہیں کیونکہ زیادہ تر افراد کے امریکی مالیاتی اداروں میں اثاثے موجود نہیں۔
امریکی محکمۂ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) کے مطابق نامزد افراد ایک ’’شیڈو بینکنگ نیٹ ورک‘‘ کے ذریعے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل شدہ رقوم کی منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں۔ شیڈو بینکنگ ایسے مالیاتی نظام کو کہا جاتا ہے جو روایتی بینکاری قوانین سے باہر رہتے ہوئے کام کرتا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل بھی ایران پر جوہری پروگرام اور تیل کی برآمدات محدود کرنے کے لیے متعدد پابندیاں عائد کر چکی ہے اور واشنگٹن نے واضح کیا ہے کہ تہران پر دباؤ کی یہ پالیسی برقرار رہے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C