معروف بھارتی اداکارہ نے محبت میں ناکامی پر خودکشی کرلی
👁️ 224 بار دیکھا گیا
معروف بھارتی اداکارہ نے محبت میں ناکامی پر خودکشی کرلی
حیدرآباد (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی تیلگو ٹی وی کی معروف اداکارہ ناگا جھانسی کی پنکھے سے لٹکی لاش بھارتی شہر حیدر آباد میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ۔
پولیس کے مطابق 21 سالہ ناگا جھانسی واقعے کے وقت اپنے گھر میں اکیلی تھی۔ اس کے بھائی درگا پرساد نے کئی بار کوشش کے باوجود گھر کا دروازہ نہ کھلنے پر پڑوسیوں کے ساتھ مل کر دروازہ توڑ دیا جہاں ناگا جھانسی کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانسی کے رشتے دار کا کہنا ہے کہ جھانسی اپنے رشتے دار سوریا کی محبت میں گرفتار تھی تاہم دونوں کے رشتے کو سوریا کے گھر والوں کی طرف سے منظوری نہیں مل رہی تھی جب کہ لڑکے نے بھی جھانسی کو رشتے سے انکار کر دیا تھا۔ سوریا کے انکار پر جھانسی نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس نے اداکارہ جھانسی کا موبائل فون اور لاش کے پاس سے برآمد ہونے والا سوسائیڈ نوٹ قبضے میں لے لیا ہے جب کہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب جھانسی کی خودکشی کی خبرسن کر سوریا روپوش ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ناگا جھانسی کا شمارتیلگو ٹی وی کی معروف اداکاراؤں میں ہوتاتھا انہوں نے مقبول تیلگو شو ’’پوتر بندھن‘‘سے بہت کم عرصے میں شہرت حاصل کرلی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C