مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن جاری: 10 فلسطینی جنگجو ہلاک، 200 سے زائد زخمی، 120 گرفتار
👁️ 68 بار دیکھا گیا
مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن جاری: 10 فلسطینی جنگجو ہلاک، 200 سے زائد زخمی، 120 گرفتار
تل ابیب (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) اسرائیلی فوج مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنا بھرپور آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس کی سرزمین پر عسکریت پسند فلسطینیوں کے حملے روکنے کے لیے کی جا رہی ہے۔
اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین کئی ہفتوں سے جاری کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے رواں ہفتے کے آغاز پر ویسٹ بینک میں اپنا وسیع تر عسکری آپریشن شروع کیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں یہ آپریشن منگل کو دوسرے دن بھی جاری رہا۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ جنین شہر کے مہاجر کیمپ میں ایک زیر زمین ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جو اسلحہ ذخیرہ کرنے کے کام آتا تھا۔ دو دیگر اہداف کو بھی تباہ کر دیا گیا، جو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتے تھے۔
پرتشدد واقعات کی تازہ لہر
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس آپریشن میں اب تک دس افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے ان پرتشدد واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور بین الاقوامی قوانین کے احترام پر زور دیا ہے۔ واشنگٹن حکومت نے حالیہ پیش رفت پر اپنے رد عمل میں کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ دوسری جانب اردن اور متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں کے خلاف ایسی ‘مہموں‘ کے خاتمے پر زور دیاہے۔
اسرائیلی میڈیاکے مطابق پیر سے لے کر اب تک 120 مشتبہ فلسطینی جنگجوؤں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے علاوہ حالیہ برسوں میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والی ریاستوں اردن، مصر اور متحدہ عرب امارات سمیت اسلامی تعاون کی تنظیم نے بھی اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی ہے۔
مغربی کنارے کے علاقے میں سال رواں کے دوران اب تک 140 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ فلسطینی جنگجوؤں کے اسرائیل پر حملوں میں بھی چھبیس افراد مارے جا چکے ہیں۔
اسرائیلی موقف
اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ عسکری آپریشن ایرانی حمایت یافتہ فلسطینی جنگجوؤں اور ان کے حملوں کو روکنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں بھاری اکثریت جنگجوؤں کی ہے۔ اسرائیلی حکام نے بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں اضافے کی ذمہ داری ایسے ہی جنگجوؤں پر عائد کی ہے۔
جنیوا میں اسرائیلی سفارتی مشن نے ايک بیان میں کہا ہے، ”اسرائیل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ انسانی بنیادوں پر مدد جاری رہے اور طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے، ان جگہوں کے علاوہ جہاں طبی عملے کی جان کو خطرہ لاحق ہو۔‘‘
تل ابیب میں فلسطینی شہری کا حملہ
ادھر تل ابیب میں ایک فلسطینی حملہ آور نے سڑک پر چلنے والوں پر حملہ کر دیا۔ اس حملہ آور نے اپنی گاڑی جان بوجھ کر اسرائیلی شہریوں پر چڑھا دی تھی۔ بعد ازاں اس نے باہر نکل کر ایک تیز دھار آلے سے عام لوگوں پر حملہ بھی کیا۔ اس واقعے میں سات افراد زخمی ہوئے۔ ملزم کی شناخت ایک تیئیس سالہ فلسطینی شہری کے طور پر کی گئی ہے، جو ایک میڈیکل پرمٹ پر اسرائیل میں داخل ہوا تھا۔ ملزم کا تعلق مغربی کنارے کے شہر عبرون سے بتایا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق اسے موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا تھا۔
امدادی ادارے تشویش میں مبتلا
اقوام متحدہ کی چند ذیلی ایجنسیوں نے اسرائیلی آپریشن کے دائرہ کار پر تشویش ظاہر کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ متاثرین تک طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹیں موجود ہیں۔ انسانی بنیادوں پر امداد کے محکمے کی ترجمان وینیسا ہوگوئینن نے منگل کے روز ایک پریس بریفنگ میں بتایا، ”ہم مغربی کنارے کے علاقے جنین میں فضائی اور زمینی کارروائی کے دائرہ کار اور گنجان آبادی والے علاقوں میں فضائی حملوں پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔‘‘
اس اہلکار کے بقول ہلاک ہونے والوں میں تین نابالغ بچے بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں پانی اور بجلی کی سپلائی بھی کاٹ دی گئی ہے۔
دریں اثناء ہلال احمر، عالمی ادارہ صحت اور ‘ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز‘ کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
‘ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز‘ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنین میں مہاجر کیمپ کی طرف جانے والی سڑکیں فوجی بل ڈوزروں سے تباہ کر دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے وہاں مریضوں تک پہنچنا نا ممکن ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”فلسطینی طبی اہلکاروں کو پیدل چل کر آگے بڑھنا پڑ رہا ہے، وہ بھی ایسے علاقے میں، جہاں ڈرون حملے اور فائرنگ جاری ہیں۔‘‘۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
20/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C