مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی حملہ آور ہلاک
👁️ 22 بار دیکھا گیا
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی حملہ آور ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی پولیس نے مشرقی بیت المقدس میں ایک چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں کو چاقو گھونپنے کی کوشش کرنے پر ایک فلسطینی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
اسرائیلی پولیس نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی شہری اور اس کے خاندان کے کچھ ممبران کی اسرائیلی پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ اس وقت ہوئی جب وہ غیرقانونی ہتھیاروں کی تلاش کیلئے مشرقی بیت المقدس کے شمالی حصے میں ان کے گھر کے قریب پہنچے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی مشتبہ شخص نے ہاتھ میں چاقو تھاما ہوا تھا اور اس سے اہلکاروں پر وار کرنے کی کوشش کی گئی جس پر اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی پیرا میڈیکس سے طبی امداد موصول ہونے کے بعد اسے مردہ قرار دیدیا گیا۔
فلسطین کی سرکاری خبررساں ایجنسی وافا نے مقتول کی شناخت 21 سالہ محمد ابراہیم شہام کے نام سے ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اسے پوائنٹ بلینک رینج سے گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 306 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4788 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3562 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2730 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2552 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C