ملاکنڈ سے داعش کے تین دہشت گرد گرفتار
👁️ 64 بار دیکھا گیا
ملاکنڈ سے داعش کے تین دہشت گرد گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ملاکنڈ ریجن اور سیکورٹی فورسز نے جنگل شہید کنڈاو اور تھانہ مایار ضلع دیر لوئر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبدالرحمان ولد عبد الخالق ساکن مسلم آباد جبگئی لعل قلعہ دیر لوئر، عزیز النبی ولد مختیار النبی ساکن با ڈوان دربار دیر لوئر اور فضل قاسم ولد فضل الرحمان ساکن گل مقام چکدرہ دیر لوئر شامل ہیں۔
دہشتگردوں کے قبضے سے تین ہینڈ گرنیڈز، دو عدد پستول 30 بور بمعہ 10 عدد کارتوس، 02 کلو 520 گرام بارود، 08 عدد ڈیٹونیٹرز، برائما کارڈ 14 فٹ، 03 عدد RPG7 کے گولے برآمد کئے گئے ہیں۔
گرفتار دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سال 1997 کے تحت دہشت گردی کا مقدمہ در ج کرکے ماہر تفتیش ٹیم مقرر کی گئی ہے۔
ادھر ایک اور کارروائی میں سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن کو دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوبہ مجرم اشتہاری محمد شعیب ولد کاکی ساکن سمبٹ چم مٹہ سوات کو بھی گرفتار کرلیاگیاہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C