ملتان میں ‘غیرت کے نام’ پر ایک ہی خاندان کے 10 افراد قتل کر کے جلا دیے گئے
👁️ 138 بار دیکھا گیا
ملتان میں ‘غیرت کے نام’ پر ایک ہی خاندان کے 10 افراد قتل کر کے جلا دیے گئے
ملتان (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان کے علاقے حسن آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جس میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کو قتل کرکے جلادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے حسن آباد کے قریب داماد اور سسر کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں داماد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیوی، ساس اور ان کے گھر کے دیگر افراد کو فائرنگ اور کمرے میں بند کرکے گھر کو آگ لگا کر 10 افراد کو جان سے مار دیا۔ جبکہ تین زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سٹی پولیس افسر عمران محمود کے مطابق ملتان کے علاقے حسن آباد میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جس کے بعد لاشوں کو جلایا گیا۔
سی پی او ملتان عمران محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی میں 10 افراد جاں بحق ہوئے، اجمل نامی شخص سعودی عرب سے کچھ دن پہلے واپس آیا ہے اسے اپنی بیوی پر ناجائز تعلقات کا شک تھا، اجمل نے ظفر نامی ملزم کے ساتھ مل کر یہ تمام قتل کیے، اجمل نے اپنی ساس، بیوی اور ایک خاتون کو قتل کرکے گھر کو آگ لگادی جس کے باعث گھر کے اندر موجود دیگر افراد بھی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم اجمل نے والد ظفر کے ساتھ مل کر بیوی، بچوں اور سالی کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزم باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ جب کہ ایک ملزم فرار ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
آئی جی پنجاب عارف نواز نے ملتان میں 10 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔
آئی جی پنجاب عارف نواز نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان میں 10 افراد کے قتل کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آر پی او پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا، معاہدے پر اپنے سابقہ مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے
27/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
محسن رضائی: تہران اجلاس علاقائی اتحاد کی تشکیل میں اہم پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے، بیرونی مداخلت کے بغیر سلامتی پر زور
27/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں کے علاقے سردی خیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 65 سالہ شہری ہلاک، حجرے اور سولر سسٹم کو نقصان
27/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
تہران : ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کی اہم ملاقات ختم، علاقائی امن کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
27/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اردن کے جنوبی شام پر فضائی حملے، چرچ پر حملے سے منسلک گروپوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ہلاکتوں کی اطلاعات
27/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں مسلح گروپوں کے انخلا کے لیے مشاورت کا فیصلہ، اے آر ڈی سی کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
27/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26406 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15643 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11940 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9302 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7554 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5521 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C