ملک میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر
👁️ 153 بار دیکھا گیا
ملک میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4ماہ سے آئی ایم ایف کیساتھ جاری مذاکرات میں پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہوا بلکہ آئی ایم ایف نے اپنے موقف پر نظرثانی کی اور ہمارے درمیان خلا کم ہوا یہی وجہ ہے کہ اب عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کو بیل آٹ پیکیج ملنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
اسلام اباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا لیکن اس مد میں دی جانے والی سبسڈی یک دم ختم نہیں کریں گے ۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن چیف رامریز ریگو آج (منگل) کوپاکستان پہنچ رہے ہیں۔
اس بات کے امکانات ہیں کہ پاکستان اور آئی ایم ایف اپریل کے تیسرے ہفتے میں بیل اوٹ پیکیج پر دستخط کر دیں جب آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول مشن ملکی معیشت کا جائزہ لینے پاکستان پہنچے گا۔
معاشی اصلاحات کے بارے میں انہوں نے واضح کیا کہ ایکسچینج ریٹ کنٹرول نہیں کریں گے بلکہ ایکسچینج ریٹ سے اقتصادی اعشاریے طے کریں گے۔ وزیر خزانہ نے روپے کی قدر میں مزید کمی کرنے کا بھی عندیہ دیا
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7390 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5079 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C