مودی نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ‘میتری سیتو پُل’ کا افتتاح کردیا
👁️ 84 بار دیکھا گیا
مودی نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ‘میتری سیتو پُل’ کا افتتاح کردیا
نئی دہلی + ڈھاکا (ڈیلی اردو) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو بنگلہ دیش سے ملانے والے پُل کا افتتاح کردیا۔
رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پُل کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ‘اس رابطے سے نا صرف بھارت اور بنگلہ دیش کی دوستی مضبوط ہوگی بلکہ یہ تجارت کا بھی مضبوط ذریعہ ثابت ہوگی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘شمال مشرقی بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان اس تجارتی کوریڈور سے پورا خطہ ترقی کرے گا’۔
یہ پُل دریائے فینی پر بنایا گیا ہے جو بھارت کی شمال مشرقی ریاست تریپورا اور بنگلہ دیش کے درمیان بہتا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میتری سیتو (دوستی پُل) دوطرفہ اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کی علامت ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ 1.9 کلومیٹر طویل یہ پُل بھارت کے قصبے سَبروم اور بنگلہ دیش کے قصبے رام گڑھ کو ملاتا ہے، جبکہ اس کے افتتاح سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور عوامی سطح پر نقل و حمل کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس افتتاح سے تریپورا، شمال مشرقی بھارت کا گیٹ وے بننے کے لیے تیار ہے، جسے سبروم سے صرف 80 کلومیٹر دور بنگلہ دیش کی چٹاگونگ بندرگاہ تک رسائی حاصل ہوگی۔
نریندر مودی نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ اس پُل کے ذریعے ٹرین اور پانی کے منصوبوں کو نئی قوت ملے گی، اس سے تریپورا کے ساتھ جنوبی آسام، میزورام اور منی پور کی بھی بنگلہ دیش اور جنوب مشرقی ایشیا سے ربط سازی میں بہتری آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دریا کے متبادل راستے سے چٹاگونگ بندرگاہ کو بھارت کے شمال مشرقی حصے سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں نے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اغوا کر لیے
25/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C