مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے نے علی امین گنڈا پور کا ”دوبارہ الیکشن لڑنے“ کا چیلنج قبول کرلیا
👁️ 73 بار دیکھا گیا
مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے نے علی امین گنڈا پور کا ”دوبارہ الیکشن لڑنے“ کا چیلنج قبول کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں آج حکومت اور اپوزیشن کے ارکانوں کے درمیان آزادی مارچ سے متلعق خوب گرما گرمی دیکھنے کو ملی۔
اس دوران مولانا اسعد محمود اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے درمیان جملہ بازی اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مولانا اسعد محمود نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ “میں بھی استعفیٰ دیتا ہوں، آپ بھی دیں، اور کل الیکشن لڑتے ہیں۔
اس کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے بیان پر قائم ہیں اور یہ کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا ختم کریں اور دوبارہ الیکشن لڑیں۔
https://twitter.com/Ahmed_WB/status/1192712740823015424?s=19
وفاقی وزیر نے کہا کہ جو شخص اپنی نشست ہار گیا ہو وہ کس منہ سے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہا ہے، مولانا کے حلقے میں دوگنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کروں گا، علی امین گنڈا پور نے دعوی ٰکیا کہ جتنے افراد ساری پارٹیاں مل کر نہ لا سکیں اس سے زیادہ میرے جلسے میں ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ مولانا چاہیں تو ہر پولنگ اسٹیشن میں کیمرے لگا کر انتخابات لڑ لیں، اداروں پر تنقید بند کریں ، ہمت ہے تو چیلنج قبول کریں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل علی امین گنڈاپور نےایک بیان میں کہا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ اگر الیکشن کوجعلی کہتے ہیں تو میں اپنی نشست سے استعفیٰ دیتا ہوں وہ آئیں دوبارہ الیکشن لڑلیں ۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7390 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5080 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C