مہمند، لکی مروت، بنوں، خیبر اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردانہ واقعات، متعدد ہلاکتیں
👁️ 236 بار دیکھا گیا
مہمند، لکی مروت، بنوں، خیبر اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردانہ واقعات، متعدد ہلاکتیں
واشنگٹن (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی سے متعلق متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، عسکریت پسندوں کے حملے اور جھڑپیں شامل ہیں۔
مہمند
سوران درہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد، ابو بکر اور حسین، ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
لکی مروت
پہاڑخیل پکہ میں عسکریت پسندوں نے ضلع لکی مروت پولیس میں تعینات ٹریفک انچارج انور شاہ کے گھر کو نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے گھر کو آگ لگا دی جبکہ بیٹھک کی دیوار اور مرکزی گیٹ بھی گرا دیا۔ واقعے کے وقت گھر خالی تھا۔ دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں گھر کے کئی کمرے اور دیواریں منہدم ہو گئیں۔
بنوں
بکا خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سیف اللہ کے مرکز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
خیبر
تحصیل باڑہ کے علاقے آکاخیل عالم کلے (قبروں کلے) میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسجد سمیت عام شہریوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد علاقے کے عوام نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث شرپسندوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔
شمالی وزیرستان
میرعلی میں ٹی ایچ کیو اسپتال کے قریب سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے باعث دہشتگرد فرار ہو گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4529 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2080 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C