مہمند اور ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 365 بار دیکھا گیا
مہمند اور ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستانی سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 3 اور 4 جون کی درمیانی شب دو انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
فوج کے مطابق دوسری کارروائی ضلع مہمند میں کی گئی، جہاں مزید دو دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی آئی خان اور مہمند میں کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاکستان کے امن و استحکام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن جانے اور حوثیوں کی مبینہ مدد کی کوشش، امریکی محکمہ توانائی کے انجینئر گرفتار
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں مذاکرات کے لیے کس سے رابطہ کیا جائے؟ ٹرمپ نے قیادت پر سوال اٹھا دیا
02/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5342 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C