مہمند میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گردوں کو بارود اسمگلنگ کرنے میں ملوث 14 رکنی نیٹ ورک گرفتار
👁️ 41 بار دیکھا گیا
مہمند میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گردوں کو بارود اسمگلنگ کرنے میں ملوث 14 رکنی نیٹ ورک گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) صوبہ خیبرپختونخوا نے قبائلی ضلع مہمند میں کارروائی کرتے ہوئے بارود اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے 14 مبینہ ملزمان گرفتار کرلیے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی سی ٹی ڈی احمد شاہ نے بتایا کہ نیٹ ورک 6 اضلاع تک پھیلا ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 275کلوگرام بارود، 600 ڈینونیٹر، 11 بنڈل سیفٹی فیوز اور 7 لاکھ سے زائد نقدی برآمد ہوئی۔ احمد شاہ کا کہنا تھا کہ بارودی مواد کی سمگلنگ میں استعمال شدہ 4 گاڑیاں جبکہ 2 ڈاٹسن، 3 فیلڈر، 5 کرولا گاڑیاں برآمد ہوئیں۔ جبکہ نیٹ ورک کے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان خیبر پختونخوا میں کان کنی کی آڑ میں بارودی مواد جمع کرتے تھے، یہ بارودی مواد کان کنی میں استعمال نہیں کیا جا رہا تھا جبکہ دہشت گردی کے مختلف واقعات میں یہی بارودی مواد استعمال ہوا۔
احمد شاہ نے بتایا کہ کان کنی کے لیے بارود حاصل کرنے والے مالکان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور ملوث ہونے کی صورت میں مالکان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26328 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15577 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11863 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9180 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7462 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5264 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C