نریندر مودی نے دوسری مدت کیلئے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا
👁️ 142 بار دیکھا گیا
نریندر مودی نے دوسری مدت کیلئے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں لوک سبھا (ایوان زیریں) کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے دوسری مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے پی’ کے مطابق بھارت کے صدر رام ناتھ کووِند نے نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے وزرا سے حلف لیا۔
نئی کابینہ میں سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو حصہ نہیں بنایا گیا ہے جبکہ خرابی صحت کے باعث سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بھی کابینہ میں شامل ہونے سے معذرت کر لی تھی۔
نریندر مودی کی نئی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے اراکین میں 2014 سے بی جے پی کے سربراہ امیت شامل ہیں، جبکہ وزرا کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ لوک سبھا کے حالیہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 542 کے ایوان میں سے 303 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی تھی۔
تاہم انہیں گراوٹ کی شکار معیشت، بیروزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح اور زرعی اجناس کی کم قیمتوں سمیت کئی مشکل چیلنجز کا سامنا ہے۔
صدارتی محل میں نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں انتخابات میں 52 نشستیں جیتنے والی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے بھی شرکت کی۔
حلف برداری کی تقریب میں جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے۔
ان رہنماؤں میں تھائی لینڈ کے سفیر، کرغزستان کے صدر، بنگلہ دیش کے صدر محمد عبدالحامد، سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا، موریشس کے صدر، نیپال کے وزیر اعظم، بھوٹان کے وزیر اعظم اور میانمار کے صدر شامل تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C