نواز شریف کو ہفتے میں 4 بار انجائنا کا اٹیک ہوا، انکی زندگی کو خطرہ ہے: مریم نواز
👁️ 212 بار دیکھا گیا
نواز شریف کو ہفتے میں 4 بار انجائنا کا اٹیک ہوا، انکی زندگی کو خطرہ ہے: مریم نواز
لاہور (ڈیلی اردو) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ نواز شریف جتنے دن ہسپتال میں رہے انہیں علاج کی کوئی سہولت نہیں دی گئی۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نوازنے ٹوئٹ کی کہ دوران ملاقات نوازشریف کو دل میں تکلیف ہوئی، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں 4 مرتبہ انجائنا کی تکلیف ہو چکی ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ وہ علاج کے لئے کسی کو نہیں کہیں گے۔
مریم نواز نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جتنے دن ہسپتال میں رہے انہیں علاج کی کوئی سہولت نہیں دی گئی۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ انجائنا کی باربارتکلیف کے بعد دل کومزید نقصان پہنچتا ہے، اگروالد کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔
مریم نوازنے کہا کہ 3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے میاں نوازشریف کی صحت کے بارے میں حکومت کا سنگدلانہ اور بے حس رویہ تشویشناک ہے۔ میں اوراہلِ خانہ ان کی صحت کے حوالے سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں جس سے ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3431 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C