05/December/2025

نوشہرہ: کینٹ میں دن دیہاڑے انٹیلیجنس سب انسپکٹر اغوا، پولیس کی تلاش جاری

👁️ 255 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نوشہرہ: کینٹ میں دن دیہاڑے انٹیلیجنس سب انسپکٹر اغوا، پولیس کی تلاش جاری

نوشہرہ: کینٹ میں دن دیہاڑے انٹیلیجنس سب انسپکٹر اغوا، پولیس کی تلاش جاری

نوشہرہ (نمائندہ ڈیلی اردو)  پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کینٹ میں دن دیہاڑے انٹیلیجنس کے سب انسپکٹر عارف خان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ 

 

پولیس کے مطابق 3 دسمبر کی صبح عارف خان ڈیوٹی کے لیے مردان ایکسائز آفس جا رہے تھے کہ راستے میں ملزمان نے انہیں روک کر زبردستی گاڑی سے اتار لیا اور نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ واقعے کے بعد سے ان کا موبائل فون مسلسل بند ہے۔ 

 

مغوی کے والد تاج علی کی مدعیت میں تھانہ نوشہرہ کینٹ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 365 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر عارف خان آن لائن کاروبار بھی کرتے تھے جسے مدنظر رکھتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ موبائل فون کے سی ڈی آر ریکارڈ کی وصولی کے بعد تحقیقات مزید آگے بڑھائی جائیں گی۔ 

 

پولیس اور اہلِ خانہ کے مطابق اب تک کسی جانب سے تاوان کا مطالبہ سامنے نہیں آیا۔ مغوی کی بازیابی کے لیے پولیس کی ٹیمیں متحرک ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C