سانحہ کرائسٹ چرچ: متاثرہ مساجد کے باہر ہزاروں افراد اذان سننے کیلئے جمع ہو گئے
👁️ 85 بار دیکھا گیا
سانحہ کرائسٹ چرچ: متاثرہ مساجد کے باہر ہزاروں افراد اذان سننے کیلئے جمع ہو گئے
ولنگٹن/کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین سے یک جہتی اور محبت کے اظہار کا دل کو پگھلا دینے والا منظر دکھائی دیا، پارلیمانی کارروائی کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں پہلی بار سورۃ بقرہ کی آیت نمبر 153 اور 54 کی تلاوت سے پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز کیا گیا۔ مذکورہ آیات میں ایمان والوں کو نماز اور صبر سے مدد مانگنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پارلیمنٹ سے خطاب کرتے وقت کیوی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے السلام و علیکم کہہ کر آغاز کیا اور اس کا ترجمہ بھی سنایا۔
وزیرِ اعظم جیسنڈا نے پاکستان کے شہری نعیم رشید کی بہادری کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، حملہ آور بدنام شہرت چاہتا تھا، لیکن ہم اس کا نام تک نہیں لیں گے۔
بہادر وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ دہشت گرد، انتہا پسند اور مجرم ہے، میں اس کا نام کبھی نہیں لوں گی۔
دوسری طرف نیوزی لینڈ میں عوامی اور سرکاری سطح پر متاثرہ مسلمانوں سے ہم دردی اور یک جہتی کا اظہار جاری ہے، سیکڑوں افراد نے ادب اور احترام کے ساتھ مساجد کے باہر کھڑے ہو کر اذان سنی۔
کرائسٹ چرچ کی دونوں مسجدوں کے سامنے لوگوں نے پھول رکھے، چرچ کے باہر پچاس سفید جوتے رکھے گئے، مختلف مذاہب کے ماننے والوں نے شان دار خراج عقیدت پیش کیا۔
ادھر آسٹریلوی وزیر اعظم نے انٹرنیٹ سے انتہا پسند مواد ہٹانے پر زور دیا ہے، خیال رہے کہ حملہ آور آسٹریلوی باشندہ تھا، اور اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوری دنیا میں وائرل ہوئی ہے۔
یہاں پاکستان میں شہید سہیل شاہد کی والدہ اور دو بھائیوں کو نیوزی لینڈ کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے، سہیل شاہد کی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی ہوگی، شہید کی غائبانہ نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4536 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3260 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C