وزارت دفاع نے سابق فوجیوں کی دو تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
👁️ 57 بار دیکھا گیا
وزارت دفاع نے سابق فوجیوں کی دو تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت دفاع نے سابق فوجیوں کی کچھ تنظیموں پر سابق فوجیوں کی نمائندگی کی آڑ لے کر کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں جیسے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (پی ای ایس ایس ) اور ویٹرنز آف پاکستان ( وی او پی) جیسی تنظیموں کی سرگرمیوں کو تسلیم یا ان کی توثیق نہیں کرتے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ نا تھا کہ یہ تنطیمیں خیراتی مقاصد، سیلاب ،متاثرین کی امداد، عوامی خدمات یا اپنے خیالات کی ترویج کے لیے حمایت یا فنڈز کی درخواست کرتی ہیں۔
وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج کے نام پر بنائی گئی سابق فوجیوں کی ایسی نام نہاد سوسائٹیاں جو پاکستان کی مسلح افواج یا اس کی اکائیوں کے ساتھ وابستگی کا غیر قانونی دعویٰ کرتی ہیں، ان کو تسلیم کیا گیا ہے نہ ایسی سرگرمیوں کی اجازت ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کے کام کرنے اور انہیں چلانے کے لیے جامع پالیسی موجود ہے، اِن اصولوں کی تعمیل نہ کرنے والے افراد کی کوئی بھی تنظیم مجرم ہو گی اور ایسے افراد اور تنظیم کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بیان عام طور پر جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز، جی ایچ کیو اور دیگر سروسز ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے بیانات جاری کرنے والے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے بجائے وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیا گیا۔
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب ہیں جبکہ ویٹرنز آف پاکستان کی سربراہی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ علی قلی خان کر رہے ہیں۔
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ادارہ ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بنایا گیا تھا اور یہ سابق فوجیوں کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔
وی او پی دوسرا بڑا ادارہ ہے جو سیاسی عزائم کی حمایت کرتا ہے۔
سابق فوجیوں کی تنیظیوں سے لاتعلقی کا اعلان وزارت دفاع کی جانب سے ان تنظیوں کے خلاف اب تک کی سب سے سخت کارروائی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C