وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں لوگ ہلاک
👁️ 28 بار دیکھا گیا
وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں لوگ ہلاک
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز/وی او اے) وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیل کے نئےفوجی حملوں کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بدھ کو کہا کہ اس نے وسطی غزہ میں مغازی کے علاقے اور محصور شہر کے جنوبی حصے میں خان یونس ک ۔ علاقے میں 150 اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس نے ہلاک ہونے والوں کو دہشت گرد قرار دیا۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے کہا ہے کہ رات بھر کے حملوں میں ستر لوگ ہلاک اور 130 زخمی ہوئے۔ وزارت نے یہ نہیں بتایا کہ ان میں کتنے عام شہری تھے اور کتنے جنگجو۔
تشدد کے یہ واقعات ایسے میں ہوئے ہیں جب امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش سمیت، متعدد مقاصد پر مشتمل ایک شٹل مہم کے دوران خطے میں موجود رہے۔
بلنکن نے اسرائیل کو عام شہریوں کی ہلاکتوں سے روکنے اور غزہ میں امداد کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے پر بھی زور دینے کی کوشش کی اور انہوں نے غزہ میں عسکریت پسندوں کے پاس باقی رہ جانے والے یرغمالوں کو رہا کرانے کی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔
علاقائی راہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں بلنکن نے غزہ میں جنگ کے بعد گورننس اور اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن کے فروغ کے طریقوں پر بھی گفتگو کی۔
اسرائیلی عہدے داروں نے کہا ہے کہ لڑائی مزید کئی ماہ تک جاری رہے گی کیوں کہ فوج غزہ کی پٹی میں حماس کاکنٹرول ختم کرنے اور اسرائیل کے لیے عسکریت پسند گروپ کے خطرے کے خاتمے اور حماس کے پاس ابھی تک باقی رہ جانے والے لگ بھگ 129 یرغمالوں کی رہائی کی کوشش کررہی ہے۔
حماس نے 7 اکتوبر میں اسرائیل پر اپنے حملےمیں لگ بھگ 1200 لوگوں کو ہلاک اور 240 کویرغمال بنالیا تھا۔ غزہ میں حماس کےکنٹرول کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل کے جوابی حملوں میں 23300 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ غزہ کے بیشتر علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور اس کی 23 لاکھ آبادی میں سے 85 فیصد بے گھر ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ نے غزہ میں تنازع کے عام شہریوں پر براہ راست انتہائی شدید اثرات سے خبردار کیا ہے کیوں کہ بیشتر لگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر جا چکے ہیں اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں اور صحت کے مراکز میں امداد کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
27/July/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 331 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8981 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4860 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3729 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3602 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2586 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2336 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C