وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میری سہیلی کے ساتھ نکاح متعہ کیا ہے: حریم شاہ کا انکشاف
👁️ 55 بار دیکھا گیا
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میری سہیلی کے ساتھ نکاح متعہ کیا ہے: حریم شاہ کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید شادی شدہ ہیں۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا کہ ’شیخ رشید نے نکاح کیا ہوا ہے، لڑکی کہہ رہی ہے کہ میں تمہاری دوست ہوں اور میں تمہاری وجہ سے شیخ رشید سے ملی تھی‘۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1210881755416342528?s=08
حریم شاہ کے مطابق انہوں نے لڑکی کو کہا کہ ’شیخ رشید سے میری وجہ سے ملی تھیں لیکن میں نے نہیں کہا کہ آپ انہیں پسند کریں‘۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1210908671997358082?s=08
صحافی نے سوال کیا کہ کونسی لڑکی ہے؟ جس پر حریم نے کہا وہ شیخ صاحب کو بہت اچھی طرح پتہ ہے۔ شیخ صاحب نے مجھے بتایا تھا کہ انہوں نے نکاح متعہ کیا ہے۔ میں اس بات کی گواہ ہوں شیخ صاحب نے میرے سامنے یہ بات کی تھی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ نے لوگوں سے سوال کیا ہے کہ کیا اسلام میں نکاح متعہ جائز ہے ؟
حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید نے لڑکی کو لاہور میں گھر اور گاڑی لے کر دی ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی شیخ رشید کے ساتھ کال پر بات کرتے ہوئے ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔
جس میں حریم شاہ اور شیخ رشید کے درمیان لائیو ویڈیو کال تھی جس میں حریم شاہ نے شیخ رشید پر انہیں نازیبا ویڈیوز بھیجنے کا الزام لگایا تھا۔ تاہم شیخ رشید نے فوراً ہی فون کال کاٹ دی تھی۔
اسی حوالے سے حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز شیئر کیں جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ شیخ رشید کے ساتھ کال پر بات کرنے والی ویڈیو اصل ہے، وہ بات چیت کر رہے تھے اور ہم نے کال ریکارڈ کر لی کیوں کہ کل کو کوئی بھی مسئلہ بن سکتا ہے۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1210826200882409473?s=08
جس کے بعد انہیں تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت کئی لوگوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جواب میں حریم شاہ کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھی خاموش نہ رہا اور دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر میرے خلاف باتیں کرنا بند نہ کیں تو پی ٹی آئی کارکنوں، وزرا اور خان صاحب کی ویڈیو بھی جاری کر دونگی۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1210637818529288192?s=08
حریم شاہ نے آج اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ساتھ پیغام میں انہوں نے وائرل ہونے والی ٹوئٹ کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ’’خان صاب‘‘کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ کچھ لوگ پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ میرے پیچھے جو ہاتھ دھو کر پڑگئے ہیں میرا پیچھا چھوڑ دیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3327 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C