وینزویلا آپریشن: امریکی آپریشن میں کیوبا اور وینزویلا کے 55 اہلکار ہلاک
👁️ 153 بار دیکھا گیا
وینزویلا آپریشن: امریکی آپریشن میں کیوبا اور وینزویلا کے 55 اہلکار ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں، جس میں بڑی تعداد کیوبا کے فوجیوں کی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اس آپریشن کی کامیابی پر ’خوشی‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم نے کراکس کو حیران کر دیا‘۔
دوسری جانب وینزویلا اور کیوبا کی حکومتوں نے اعلان کیا ہے کہ سنیچر کی شب امریکی کارروائی میں دونوں ممالک کی افواج کے 55 اہلکار ہلاک ہوئے، جس کے نتیجے میں صدر مادورو کو گرفتار کیا گیا۔ کیوبا کی حکومت نے اپنے 32 فوجیوں کے نام جاری کیے ہیں جو اس کارروائی میں ہلاک ہوئے۔
مادورو نے اپنے 12 سالہ دورِ اقتدار میں، اپنے پیش رو ہیوگو شاویز کی طرح اپنی حفاظت کے لیے کیوبا کے خصوصی فوجی اہلکاروں کو تعینات کر رکھا تھا۔
اسی دوران وینزویلا کی فوج نے بھی آن لائن ایک فہرست جاری کی ہے جس میں اس کے 23 اہلکاروں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں پانچ کرنل بھی شامل ہیں۔
کیوبا اور وینزویلا کی بائیں بازو کی حکومتیں عام طور پر فوجی تعاون، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں قریبی تعلقات رکھتی ہیں، جس کی بڑی وجہ ان پر امریکی دباؤ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4529 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2080 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C