وینزویلا کے صدر نکولس کا امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنیکا اعلان، سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم
👁️ 234 بار دیکھا گیا
وینزویلا کے صدر نکولس کا امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنیکا اعلان، سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم
کراکس (ویب ڈیسک/ نیوز ایجنسی ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ بیان پر وینزویلا نے امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کر لے، وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو نے امریکی سفیر کوحکم دیا ہے کہ وہ باہتر گھنٹے میں وینزویلا سے نکل جائیں، ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر کو صدر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں صدر نکولس مدورو کیخلاف احتجاج جاری ہے جبکہ حزب اختلاف کے حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور نکولس میڈورو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈرجان گائیڈو نے عوام کے سامنے عبوری صدر کا حلف اٹھاتے ہوئے جلد ہی فوج کی نگرانی میں صاف اور شفاف الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے چندمنٹ بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن لیڈر جان گائیڈوکی حکومت کو تسلیم کرلیا۔
امریکی صدر کے بیان کے ساتھ ہی صدر نکولس میڈورو نے امریکہ سے سفارتی تعلقا ت منقطع کرتے ہوئے بہتر گھنٹوں میں امریکی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ مادورو اب وینزویلا کے صدر نہیں رہے ، ان کے پاس ایسا کوئی حکم دینے کا اختیار نہیں ہے۔
دوسری جانب وینزویلا کے وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ صدر مادورو کو ملک کی مسلح افواج کی حمایت حاصل ہے جبکہ کیوبا اور بولیویا کی حکومتوں نے صدر نکولس مادورو کی حمایت جاری اعلان کیا ہے۔
خیال رہے صدر مادورو گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے اور رواں ماہ ہی اپنے عہدے کی نئی مدت کا حلف اٹھایا ہے۔
وینزویلا کی حزبِ اختلاف نے اس انتخاب کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا کیوں کہ انتخاب سے قبل حزبِ اختلاف کے بیشتر رہنماؤں اور امیدواروں کو یا تو قید کردیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2977 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C