ٹانک: شدت پسندوں نے محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران خان وزیر کو اغوا کر لیا
👁️ 103 بار دیکھا گیا
ٹانک: شدت پسندوں نے محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران خان وزیر کو اغوا کر لیا
ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں محکمہ زراعت جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران خان وزیر کو شدت پسندوں نے گزشتہ شب نمازِ عشاء کے بعد اغوا کر لیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ مسجد سے باہر نکلے۔
پولیس کے مطابق چار مسلح شدت پسندوں نے عمران وزیر کو بندوق کی نوک پر اغوا کیا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔ اغوا کار جدید اسلحے سے لیس اور نقاب پوش تھے، جنہوں نے انتہائی منظم انداز میں کارروائی کی۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق اغوا کار گاڑی میں سوار ہو کر آئے تھے اور چند ہی لمحوں میں عمران وزیر کو ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور مقامی افراد میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان وزیر کی جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور علاقے میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
تاحال کسی گروہ نے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرگرم شدت پسند گروہوں کے کردار کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
افغانستان میں شیعہ برادری کے مذہبی و سماجی مراکز پر پابندیاں، طالبان کی پالیسی پر تشویش
28/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات، وفاقی وزراء
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C