12/February/2023

ٹانک میں پولیس نے تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹانک میں پولیس نے تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

ٹانک میں پولیس نے تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

ٹانک (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے تھانہ گومل پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملےکو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

جنوبی وزیرستان سے ملحقہ ضلع ٹانک کے تھانہ گومل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، پولیس نے بروقت فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے حملہ پسپا کردیا۔

پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان 15 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پولیس کی جانب سے کی جانے والی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

حملے کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1624704339674820608?t=1QxvwBWDwhzgwmlucmdRYQ&s=19

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C