18/June/2026

ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

👁️ 179 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

ٹانک (ڈیلی اردو) پاکستان کے  شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایک گھر پر مبینہ کواڈ کاپٹر حملے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

 

سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ ملازئی کی حدود میں ایف سی قلعہ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

زخمیوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 

پولیس کے مطابق حملے کی نوعیت، اس کے محرکات اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے سے متعلق حتمی مؤقف سامنے لایا جائے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C