ٹرمپ کا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کا اعلان، معاون ممالک کو بھی خبردار کردیا
👁️ 188 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کا اعلان، معاون ممالک کو بھی خبردار کردیا
واشنگٹن(ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت معاشی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو مزید تنہائی اور اقتصادی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ ایران کی مدد کرنے والے ممالک کو بھی سنگین معاشی نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو معاہدے تک پہنچنے کے لیے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ مواقع دیے گئے، تاہم تہران نے ان مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا۔
امریکی صدر کے مطابق ایران کی بحری اور فضائی صلاحیتوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ فوجی تنصیبات بھی متاثر ہوئی ہیں اور ملکی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔
ٹرمپ نے ایران کے خلاف تیل کی اسمگلنگ، مالیاتی لین دین، نقد رقوم کی منتقلی، ایکسچینج ہاؤسز، شپ رجسٹریوں اور ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی پر زور دیا جو مبینہ طور پر تہران کی معاونت کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کو اقتصادی طور پر تنہا کرنے کی کوشش کرے گا اور اس اقدام کو ’’Economic D-Day‘‘ قرار دیا۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
20/October/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5487 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C