ٹی وی چینلز عید الاضحیٰ پر خصوصی پروگرامز نشر نہ کریں: پیمرا
👁️ 163 بار دیکھا گیا
ٹی وی چینلز عید الاضحیٰ پر خصوصی پروگرامز نشر نہ کریں: پیمرا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینلز سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پہلے سے ریکارڈ کئے گئے یا براہ راست ایسے پروگرام نشر کرنے سے گریز کریں جو قوم اور کشمیری بھائیوں کے جذبات کو مجروح کریں۔
پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تمام نیوز اور اینٹرٹینمنٹ چینل سے درخواست کی گئی ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے تناظر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں ایسے تمام پروگرام نشر کرنے سے گریز کیا جائے جو قومی جذبات کو بھڑکانے اور کشمیری بھائیوں کی دلی تکلیف کا باعث بنیں۔
پیمرا کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو یوم آزادی کو بہادر کشمیریوں سے اتحاد یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا جبکہ بھارتی یوم آزادی 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹی وی چینلز کو تجویز کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے لوگو 15 اگست 2019ء کو بلیک اینڈ وائٹ کردیں۔
پیمرا نے 8 اگست کو جاری اپنے ایک اور نوٹیفکیشن میں ٹی وی چینلز کو ہدایت کی تھی کہ وہ ٹاک شوز میں بھارتی صحافیوں، صحافی، تجزیہ کار اور مشہور شخصیت کو مدعو نہ کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26398 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15636 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11933 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9292 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7546 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5512 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C