پاراچنار: حلقہ پی کے 109 میں مرُدوں نے بھی ووٹ کاسٹ کیا، امیدواروں کی پریس کانفرنس
👁️ 140 بار دیکھا گیا
پاراچنار: حلقہ پی کے 109 میں مرُدوں نے بھی ووٹ کاسٹ کیا، امیدواروں کی پریس کانفرنس
پاراچنار (محمد صادق) ضلع کرم کے حلقہ پی کے 109 سے ناکام ہونے والے پانچ آزاد امیدواروں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو دھاندلی کے ذریعے کامیاب کرایا گیا ہے انہیں یہ نتائج تسلیم نہیں اور نادرہ سے بائیو میٹرک تحقیقات کی جائے امیدواروں کا پریس کلب کے باہر نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
پاراچنار میں کارکنوں اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ مشترکہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی کے 109 کے امیدوار عنایت علی طوری، حشمت بنگش، انجنیئر حسن جمال، حاجی گل حسین اور حاجی حامد حسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو جتوانے کے لیے حکومت نے مختلف قسم کے حربے استعمال کئے۔
ملک سے باہر افراد اور فوت شدہ افراد کے ووٹ بھی پول کئے گئے اور بعض پولنگ سٹیشنز پر 98 فی صد ووٹ پول کئے گئے اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی بند رکھے گئے۔
امیدواروں نے الزام لگایا کہ ووٹرز نے ایک سے زائد ووٹ ڈالے اور عملے نے بھی پی ٹی آئی کےامیدوار کا بھر پور ساتھ دیا اس موقع پر امیدواروں نے کارکنوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور نتائج کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ حلقہ پی کے 109 کے نتائج تسلیم نہیں کرتے نادرا کے ذریعے بائیو میٹرک تحقیقات کرائی جائے ورنہ ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
حلقہ پی کے 109 میں پی ٹی آئی کے امیدوار سید اقبال میاں نے 39536 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار عنایت علی طوری نے 22975 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C