پاراچنار: ضلع کرم میں قبائلی تصادم کے دوران ہلاکتیں، معاملہ ہے کیا؟
👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاراچنار: ضلع کرم میں قبائلی تصادم کے دوران ہلاکتیں، معاملہ ہے کیا؟
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان سے ملحقہ ضلع کرم میں کئی روز تک جاری رہنے والے قبائلی تصادم میں پانچ افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پیر کو علاقے میں جنگ بندی کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب قبائلی اضؒلاع میں اراضی کے تنازعے اور دیگر وجوہات کی بنا پر مسلح تصادم ہوا ہے۔ تاہم حالیہ تصادم کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
بعض مقامی قبائلی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف دور دراز دیہات میں اب بھی فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی تصدیق وفاقی وزیر ساجد طوری نے بھی کی ہے۔
کرم کے ضلعی پولیس افسر محمد عمران نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ بوشیرہ گاؤں میں بنگش قبیلے کے دو متحارب گروہوں میں مسلح لڑائی جمعے کو شروع ہوئی تھی جس کے بعد یہ لڑائی لوئر اور اپر کرم کے مختلف اطراف میں پھیل گئی۔
اُنہوں نے کہا کہ سول اور پولیس انتظامیہ نے مقامی قبائلی زعما سے مل کر فریقین میں جنگ بندی کرانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
چار روز کی مسلح جھڑپوں میں ہونے والے جانی نقصانات کی متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ مقامی قبائلیوں کا کہنا ہے کہ اس دوران نو افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے ہیں۔
کرم کے ضلعی پولیس افسر محمد عمران کا کہنا ہے کہ چار روز کی مسلح جھڑپوں میں جو پیر کی صبح تک جاری تھیں، مجموعی طور پر پانچ افراد ہلاک اور 25 سے 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں تین کا تعلق ایک اور دو کا دوسرے گروپ سے ہے۔
کرم سے تعلق رکھنے والے صحافی عظمت علیزئی کے مطابق متحارب قبائل کا تعلق دو مذہبی فرقوں سے ہے اور یہ جھڑپیں تری منگل، پیواڑ، پاڑہ چمکنی، سنگینہ اور دیگر دیہات میں بھی ہوئیں۔
صحافی محمد جمیل کے مطابق ان جھڑپوں کے نتیجے میں پورے ضلعے میں تمام تر معاشی اور سماجی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں اور اہم شاہراہیں اور راستے آمدورفت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
قبائلی رہنما ملک عطا اللہ نے بتایا کہ متحارب قبائلیوں کے درمیان زمین کے معاملے پر کئی دہائیوں سے تنازع جاری ہے۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اس تنازعے کے حل کے لیے مختلف اوقات میں کوششیں کی گئیں مگر یہ کامیاب نہیں ہو سکیں۔
اُن کے بقول حکومت اور مصالحتی ادارے کمیٹیوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہے۔
افغانستان سے ملحقہ کرم کے اس قبائلی ضلع میں اہلِ سنت اور اہل تشیع مکتبہ فکر کے قبائل آباد ہیں اور دونوں فرقوں کے درمیان زمینی تنازعات کشیدگی کا باعث بنتے رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ چار مئی کو پانچ اسکول اساتذہ بھی اسی زمینی تنازعے کے باعث ہلاک ہو گئے تھے۔
وفاقی وزیر ساجد طوری کہتے ہیں کہ لوئر کرم اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس پر عمل درآمد بھی ہو رہا ہے۔
وائس آف امریکہ کےنمائندے علی فرقان سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود اپر کرم اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تاحال متحارب گروپوں میں فائرنگ جاری ہے۔
ساجد طوری نے کہا کہ کرم ایجنسی میں مکمل طور پر فائر بندی کے لیے ضلع بھر کے شیعہ سنی قبائل کا جرگہ بلانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ امن قائم رہ سکے۔
انہوں نے بتایا کہ زمین کے تنازع پر ہی 2020 میں انہی قبائلی کےدرمیان جھگڑا ہوا تھا، جو اب بھی حل طلب ہے۔
ساجد طوری کا کہنا تھا کہ اسی تنازع کے نتیجے میں دو ماہ قبل ایک گروہ نے پاڑہ چنار میں چار اساتذہ سمیت سات افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
ساجد طوری کہتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث اور نامزد افراد کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں قبائل کے درمیان دوبارہ لڑائی چھڑ گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ انہوں نے صوبائی حکومت سے رابطہ کرکے کمشنر اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کو پاڑہ چنار بلالیا ہے اور اگر بات چیت سے حل نہیں نکلتا تو امن کی بحالی کے لیے شرپسندوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ساجد طوری کہتے ہیں کہ اس کا کوئی مستقل حل حکومت کے پاس نہیں ہے کیوں کہ انضمام کے بعد پولیس اور عدلیہ کا نظام یہاں ناکام ہوگیا ہے اور ریاست کی عمل داری برائے نام ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3450 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C