پاراچنار: مشتعل ہجوم نے تشدد کرکے صوبیدار زینت علی کو قتل کردیا، ماں صدمے سے چل بسی
👁️ 175 بار دیکھا گیا
پاراچنار: مشتعل ہجوم نے تشدد کرکے صوبیدار زینت علی کو قتل کردیا، ماں صدمے سے چل بسی
پاراچنار (محمد صادق) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقے صدہ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے قتل کئے گئے پاراچنار کے زینت علی کو سپرد خاک کردیا گیا۔ دل کا دورہ پڑنے سے مقتول کی والدہ بھی چل بسی، شہریوں نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا ایک روزہ سوگ کا اعلان۔
پولیس زرائع کے مطابق گذشتہ روز ضلع کرم میں ذاتی دشمنی کی بنا پر دو افراد کو قتل کردیا، صدہ بازار میں مشتعل ہجوم نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا اور پشاور مین شاہراہ آمد و رفت کیلئے بند کردی جبکہ پیر قیوم کے علاقے میں مشتعل افراد نے ایک راہگیر فرنٹئر کور کے ریٹائرڈ صوبیدار اور شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے زینت علی کو قتل کردیا، بیٹے کی اطلاع پر والدہ بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔
پاراچنار میں ہزاروں افراد نے لاشیں سڑک پر رکھ کر بے گناہ لوگوں کو قتل اور قانون ہاتھ میں لینے کی مذمت کی اور ایک روزہ سوگ کا اعلان کرکے احتجاجا بازاریں بند کردیں۔
احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے رہنماؤں حاجی سردار حسین، حاجی عابد حسین، جلال حسین اور ملک ظہور جان نے کہا کہ زاتی دشمنی کی بنا پر قتل کے واقعے کے بعد بعض شرپسند عناصر کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے اور بے گناہ افراد کے قتل کے واقعات افسوس ناک ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے کیونکہ بے گناہ افراد کا قتل حالیہ امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے اگر مجرموں کو سزا نہ دی ملی تو اس قسم واقعات سے حالات ایک بار پھر خراب ہو سکتے ہیں۔
رہنماؤں نے زاتی دشمنی کو مذہبی رنگ دینے کی شدید مذمت کی احتجاجی مظاہرین سے اپنے خطاب میں ڈی پی او کرم محمد قریش خان نے کہا کہ ہم ظالم کا ہاتھ روکنے اور مظلوم کی مدد میں بھر پور کردار ادا کرینگے ہر صورت قانون کی عمل داری قائم کریں گے اور جو ظلم ہوا ہے اب نیا نظام نافذ ہے کوئی قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا اور آج مجرموں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا جائے گا۔
ڈی پی او کی جانب سے مجرموں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا دوسری جانب اہل سنت و الجماعت کے نوجوان قیادت کے رہنما عبدالخالق پھٹان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ غلط فہمی میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا افسوس ہے۔ لوگوں کو جوش کی بجائے ہوش سے قدم اٹھانا چاہئے تاکہ علاقے کے امن کو نقصان نہ پہنچے کیونکہ بدامنی علاقے اور لوگوں کیلئے تباہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 476 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 487 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 349 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 912 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4834 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C