پارا چنار: لوئر کرم کے علاقے میں ایم این اے منیر خان اورکزئی پر فائرنگ
👁️ 231 بار دیکھا گیا
پارا چنار: لوئر کرم کے علاقے میں ایم این اے منیر خان اورکزئی پر فائرنگ
پاراچنار (محمد صادق) رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی پر مسلح افراد کی فائرنگ منیر خان اورکزئی حملے میں محفوظ رہے۔
جمیعت علمائے اسلام ف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کے بھائی ڈاکٹر عبدالقادر کے مطابق منیر خان اورکزئی لوئر کرم کے علاقے اوچت میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق امیر فضل سعید کے گھر گئے تھے جہاں پر وہ حاجی کپتان کی اہلیہ کی فوتگی پر تعزیت کررہے تھے۔
ڈاکٹر عبدالقادر کا کہنا تھا جونہی منیر خان اورکزئی تعزیت کیلئے حجرے میں پہنچے تو وہاں پر موجود تین مسلح افراد نے ان پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی تاہم منیر خان اورکزئی حملے میں محفوظ رہے اور حملے کے بعد وہ واپس اپنے گھر پہنچ گئے مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
واضح رہے 2013 میں بھی کرم کے علاقے میں ہی منیر خان اورکزئی کے انتخابی جلسے میں بم دھماکا ہوا تھا جس میں 20 افراد شہید اور 96 زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C