’پاپولر فرنٹ آف انڈیا‘ پر دہشت گردی کے الزام کے تحت پابندی عائد
👁️ 52 بار دیکھا گیا
’پاپولر فرنٹ آف انڈیا‘ پر دہشت گردی کے الزام کے تحت پابندی عائد
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے سخت ترین قانون کے تحت معروف مسلم تنظیم ‘پاپولر فرنٹ آف انڈیا’ اور اس سے وابستہ بعض دیگر اداروں پر پانچ برس کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
بھارتی حکومت نے مختلف مقامات پر چھاپوں اور سینکڑوں مسلم رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد معروف مسلم تنظیم ‘پاپولر فرنٹ آف انڈیا’ (پی ایف آئی) اور اس سے وابستہ دیگر اداروں کو پانچ برس کے لیے غیر ممنوع قرار دے دیا ہے۔ اس سے قبل مودی حکومت نے اس تنظیم کے خلاف ملک گیر چھاپوں کی کارروائی کی تھی اور دہشت گردی کے الزام کے تحت پی ایف آئی کے رہنماؤں اور سینکڑوں دیگر کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
حکومت کا موقف
مودی حکومت نے پی ایف آئی اور اس سے وابستہ اداروں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے سخت ترین قانون (یو اے پی اے) کے تحت پابندی لگائی ہے۔ وزارت داخلہ نے اپنے ایک حکم نامے میں کہا، ”بیرونی فنڈز اور نظریاتی حمایت کے ساتھ، یہ تنظیم ملک کی اندرونی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن گئی ہے۔”
بیان میں یہ بھی دعوی کیا گیا کہ پی ایف آئی کے عراق اور شام کے شدت پسند گروپ داعش جیسے عالمی دہشت گرد گرہوں کے ساتھ روابط ہیں۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ایف آئی اور اس کے ساتھی یا ملحقہ ادارے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
اس کے مطابق یہ تنظیم، ”ملک کی سالمیت، خود مختاری اور سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے اور یہ کہ اس کے لوگ ملک میں عوامی امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔”
بھارتی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ پی ایف آئی شدت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے اور اس کے روابط دہشت گرد تنظیم ‘جماعت المجاہدین بنگلہ دیش” سے بھی پائے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کی نوٹس کے مطابق پی ایف آئی سے وابستہ ”ری ہیب انڈیا فاؤنڈیشن، (آر آئی ایف) کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی) نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن، آل انڈیا امام کونسل، نیشنل ویمنز فرنٹ، جونیئر فرنٹ اور ایمپاور انڈیا فاؤنڈیشن نامی اداروں پر فوری طور سے پابندی عائدکردی گئی ہے۔
اس سے پہلے ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی حکمرانی والی اتر پردیش، کرناٹک، اور گجرات کی ریاستی حکومتوں نے پی ایف آئی پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی۔ وزارت داخلہ کا دعوی ہے کہ اگر پی ایف آئی اور اس سے ملحقہ اداروں پر فوری روک نہیں لگائی جاتی ہے، تو یہ ”ملک مخالف جذبات کی تشہیر کرنے کے ساتھ ہی معاشرے کے ایک خاص طبقے (مسلمانوں) کو بنیاد پرست بنا سکتی ہے۔”
پابندی پر رد عمل
ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے بیشتر رہنما اور اس جماعت کے وزرا اعلی مودی حکومت کے اس اقدام کی تعریف کر رہے ہیں۔ تاہم کیرالہ سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی کے ایک رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ پی ایف آئی کے ساتھ ہی سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس پر بھی پابندی لگنی چاہیے۔
اس اقدام پر سوال اٹھاتے ہوئے رکن پارلیمنٹ کوڈیکنل سریش نے کہا کہ پی ایف آئی پر پابندی کوئی علاج نہیں ہے۔ ”آر ایس ایس بھی پورے ملک میں ہندو فرقہ پرستی کو پھیلا رہی ہے۔ آر ایس ایس اور پی ایف آئی دونوں برابر ہیں، اس لیے حکومت کو دونوں پر پابندی لگانی چاہیے۔ صرف پی ایف آئی ہی کیوں؟”
مسلم تنظیموں اور جماعتوں نے بھی پی ایف آئی کے خلاف کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کو جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیا۔
مسلم رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ یک طرفہ قدم یہ تاثر دیتا ہے کہ وہ اصل موضوعات اور مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ ان رہنماوں کا کہنا ہے کہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف ایک باقاعدہ ماحول تیار کیا جا رہا ہے جب کہ شدت پسندوں اور اشتعال انگیزی کرنے والے ہندو رہنماؤں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔
مسلم رہنماوں نے تاہم امید ظاہر کی ہے کہ پی ایف آئی کو عدالت سے انصاف ضرور ملے گا۔
پابندی سے قبل گرفتاریاں
بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے) نے مختلف ریاستوں کی ایجنسیوں کے حکام کے ساتھ مل کر منگل کو علی الصبح ملک کی آٹھ ریاستوں، مدھیہ پردیش، کرناٹک، آسام، دہلی، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات اور اتر پردیش میں مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دفاتر اور اس کے رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے تھے۔
اب تک پی ایف آئی کے تقریبا تین سو رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس سے پہلے 22 ستمبر کو بھی ملک کی 15 ریاستوں میں چھاپے کی کارروائی کی گئی تھی اور اس وقت بھی تقریبا سو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
تاہم پی ایف آئی نے مودی حکومت کے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں دلتوں، مسلمانوں اور قبائلیوں سمیت سبھی پسماندہ اور محروم طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 334 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8949 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4790 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3564 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2771 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2556 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C