پاکستانی فضائی حملوں میں افغانستان میں 26 دہشت گرد ہلاک
👁️ 156 بار دیکھا گیا
پاکستانی فضائی حملوں میں افغانستان میں 26 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) پاکستانی حکومت کے مطابق بدھ کے روز افغانستان کے سرحدی علاقوں میں کیے گئے فضائی حملوں میں 26 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بناتے ہوئے ’’انتہائی درست اور محدود نوعیت کے حملے‘‘ کیے گئے۔
ان کے مطابق ان کارروائیوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ 26 شدت پسند مارے گئے۔
دوسری جانب افغان حکام، جو اس بات کی تردید کرتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین عسکریت پسندی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے ان حملوں میں 13 افراد ہلاک ہوئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ تازہ ترین فضائی حملوں میں افغان صوبوں خوست، کنڑ اور پکتیکا کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 11 بچے، ایک عورت اور ایک عمر رسیدہ شخص ہلاک ہوئے۔
پاکستانی وزیر اطلاعات نے ان شہری ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C