پاکستانی لڑاکا طیاروں کی سلالہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں پر بمباری
👁️ 31 بار دیکھا گیا
پاکستانی لڑاکا طیاروں کی سلالہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانوں پر بمباری
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان نے افغانستان کے اندر مبینہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اقوامِ متحدہ کا ذمے دار رُکن ہے اور یو این چارٹر پر ہمیشہ عمل پیرا رہے گا۔
دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ پاکستان علاقائی سالمیت اور ریاستوں کی سیاسی آزادیوں پر یقین رکھتا ہے۔
دفترِ خارجہ کی ترجمان کی یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ پاکستان نے جمعے کو افغان صوبے ننگرہار میں فضائی کارروائی کی ہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نے وائس آف امریکہ کے نمائندے شمیم شاہد سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، افغانستان سرحد پر پاکستانی حدود میں سلالہ کے مقام پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تحریک تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 10 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے تاحال اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
سلالہ کا علاقہ پاک افغان سرحد پر واقع ہے اور اس دور افتادہ علاقے میں شدید سردی اور برف باری کے باعث آمدورفت کا سلسلہ بھی معطل ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے سلالہ میں کالعدم تحریک تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
یہ وہی ہے علاقہ جہاں 26 نومبر 2011 کی شب نیٹو افواج کے جنگی طیاروں نے پاکستانی چیک پوسٹس پر بمباری کر دی تھی جس کے نتیجے میں 24 پاکستانی فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد پاکستان نے نیٹو کے لئےسپلائی بند کر دی تھی اور پاکستان، امریکہ تعلقات سرد مہری کا شکار ہوگئے تھے۔
سلالہ میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی مبینہ کارروائی میں 10 جنگجوؤں کی ہلاکت کو بعض ذرائع ٹی ٹی پی کے خلاف باقاعدہ آپریشن کا آغاز بھی قرار دے رہے ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے سرکاری حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری ردِعمل جاری نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے سدِ باب کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اطلاعات یہ بھی ہیں کہ افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں کے علاوہ پشاور، بنوں اور لکی مروت میں بھی دہشت گردوں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
اس سے قبل جمعرات کو آئی ایس پی آر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ایک کارروائی میں دہشت گرد کمانڈر حافظ طور سمیت 11 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ مارے جانے والے جنگجوؤں میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے جب کہ ہلاک ہونے والے دیگر دہشت گرد، پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈر حافظ طور کا تعلق اعظم وارسک سے جب کہ دیگر کا تعلق جنوبی وزیرستان سے بتایا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11849 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9160 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5216 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C