پاکستان افغان طالبان سے بات چیت کیلئے تیار، پہلے دہشت گرد ہمارے حوالے کرو، ڈی جی آئی ایس پی آر
👁️ 226 بار دیکھا گیا
پاکستان افغان طالبان سے بات چیت کیلئے تیار، پہلے دہشت گرد ہمارے حوالے کرو، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن اس سے پہلے طالبان کو اپنے قبضے میں موجود دہشت گرد پاکستان کے حوالے کرنے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہے کہ ان کے لیے ٹی ٹی پی اہم ہے یا پاکستان، اور ان کے لیے دہشت گردی اہم ہے یا امن۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کابل میں ہدف افغان طالبان کے گولہ بارود، ہتھیاروں اور ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا، اور گولہ بارود پھٹنے سے جو دھماکے ہوئے انہیں پورے شہر نے دیکھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حملے میں سویلینز کی ہلاکتوں کا پراپیگنڈہ جھوٹ ہے، کیونکہ طالبان کے اکثر جنگجو وردی نہیں بلکہ سویلین لباس پہنتے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق، انہوں نے کہا کہ طالبان منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، اور پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے ڈرون افغان طالبان کو بھارت فراہم کر رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ طالبان اور دہشت گردوں سے ہے، اور افغان عوام خود اس رجیم اور دہشت گردوں کے ظلم کا شکار ہیں۔ پاکستان نے کابل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ افغان طالبان جھوٹے دعوے کرتے ہیں اور بعد میں پوسٹس ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اب تک 81 مقامات پر اسٹرائیک کی ہیں، جن میں صرف دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے اور دنیا کی جنگ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم فرقہ وارانہ کشیدگی میں سرگرم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کا کمانڈر قطر میں گرفتار
02/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس میں 17 ہزار اہلکاروں کی کمی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 4 ہزار سے زائد اہلکار ہلاک
02/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
افغانستان سے آنے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی پاکستان کا دفاعی حق ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
02/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشتگردی میں تشویشناک اضافہ، ستمبر میں 225 حملے، 545 افراد ہلاک
02/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
02/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7488 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C