پاکستان افغان پناہ گزینوں کی جبری ملک بدری سے باز رہے، اقوامِ متحدہ
👁️ 327 بار دیکھا گیا
پاکستان افغان پناہ گزینوں کی جبری ملک بدری سے باز رہے، اقوامِ متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے ماہرین کے ایک گروپ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مُلک کے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی سے افغان پناہ گزین کو زبردستی بے دخل کرنے کا اپنا منصوبہ ترک کر دے اور انھیں افغانستان واپس جانے پر مجبور نہ کرے۔
اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے ماہرین کے گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر افغانستان کا سفر کرنے والے افغان باشندوں کی نقل مکانی، بے دخلی، حراست اور دیگر سخت اقدامات کے گُریز کرے۔‘
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان سے افغان پناہ گزین کی روانگی کے لیے 31 مارچ کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم بیان کے مطابق اس میں 10 اپریل تک توسیع کی جا سکتی ہے۔‘
بیان میں کہا گیا ہے ’سب سے زیادہ نقصان افغان خواتین، لڑکیوں، ایل جی بی ٹی لوگوں، نسلی اور مذہبی اقلیتوں، سابق حکومتی اور سکیورٹی اہلکاروں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور میڈیا ورکرز کو پہنچے گا۔‘
اقوام متحدہ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب پاکستان کے مختلف حصوں سے افغان پناہ گزین کو گرفتار کر کے تھانوں میں منتقل کر کے واپس افغانستان بھیجے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔
پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 21 لاکھ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان پناہ گزین مقیم ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا سے 8,953، صوبہ پنجاب سے 1,309، دارالحکومت اسلام آباد سے 1,561، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے 38 اور صوبہ سندھ سے 44 افغان پناہ گزین کو ملک بدر کیا جا چُکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C