پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد مذاکرات بحال
👁️ 110 بار دیکھا گیا
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد مذاکرات بحال
اسلام آباد + ڈھاکا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال کے طویل تعطل کے بعد خارجہ سیکریٹری سطح کے مشاورتی مذاکرات (Foreign Secretary-Level Consultations) کا چھٹا دور ڈھاکا میں منعقد ہوا، جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈھاکا کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پدما میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے وفد کے ہمراہ شرکت کی، جبکہ بنگلہ دیشی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ محمد جاشم الدین نے کی۔
مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے جن میں تجارتی تعلقات، علاقائی صورتحال، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور نئے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیل سے گفتگو کی۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے بتایا کہ پاکستان برآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے، بالخصوص کپاس، چینی، چاول اور گندم جیسی مصنوعات کی تجارت میں اگر قیمتیں متوازن ہوں۔
ملاقات کے بعد آمنہ بلوچ نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے بھی ملاقات کی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، نوجوانوں کے روابط، علاقائی تعاون اور سارک کی بحالی پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈاکٹر یونس نے دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے اپنا وژن پیش کیا، جس پر آمنہ بلوچ نے پاکستانی قیادت کی نیک تمنائیں پہنچائیں۔
بعد ازاں، سیکریٹری خارجہ نے بنگلہ دیش کے امور خارجہ کے مشیر توحید حسین سے بھی ملاقات کی، جس میں علاقائی امور اور دو طرفہ تجارت و معیشت پر بات چیت کی گئی۔ ان کی ڈھاکا میں مختلف تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار بھی سرکاری دورے پر بنگلہ دیش جائیں گے۔
مشاورتی مذاکرات کا ساتواں دور 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 572 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار
01/August/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں کا سیکیورٹی بحران پر وزیر داخلہ سے اہم ملاقات
01/August/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بنوں میں امن کمیٹی عمائدین پر ڈرون حملہ، 5 افراد زخمی
01/August/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان لوئر میں کرفیو نافذ، بازار بند، آمدورفت پر پابندی عائد
01/August/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
دہشت گردوں سے مذاکرات کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈالنا ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
01/August/2026 👁️ 270 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9002 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4882 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3623 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2605 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2350 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C