پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی کیلئے ثالثی کررہے ہیں، اماراتی سفیر یوسف العتیبہ
👁️ 63 بار دیکھا گیا
پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی کیلئے ثالثی کررہے ہیں، اماراتی سفیر یوسف العتیبہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے تصدیق کی ہے کہ یو اے ای پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی کے لیے ثالث کا کردار ادا کررہا ہے۔
واشنگٹن میں یو اے ای کے سفیر یوسف العتیبہ نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ہوور انسٹیٹیوٹ میں ورچوئل مذاکرے سے خطاب میں کہا کہ کشمیر پر پاک بھارت محاذ آرائی میں کمی اور سیز فائر کے قیام کے لیے یو اے ای نے جو کردار ادا کیا، امید ہے وہ دونوں ملکوں میں سفارتکاروں کی دوبارہ تعیناتی اور مستحکم باہمی تعلقات کا باعث بنے گا، ہوسکتا ہے کہ دونوں ملک بہترین دوست نہ بن سکیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کم ازکم تعلقات اس سطح تک لے آئیں جہاں دونوں ملک ایک دوسرے سے بات چیت کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوافغانستان میں مددگار کا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکی انخلا میں جلد بازی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر پانی پھیر سکتی ہیں اورغیرلبرل قوتوں کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے کردار کے بغیرافغانستان میں پائیدار امن کا قیام مشکل نظر آتا ہے۔یوسف العتیبہ کے اس بیان پر ابھی تک بھارت اور پاکستان نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C