پاکستان: خودکش حملوں میں ہلاک چینیوں کیلئے 25 لاکھ ڈالرز کی منظوری
👁️ 114 بار دیکھا گیا
پاکستان: خودکش حملوں میں ہلاک چینیوں کیلئے 25 لاکھ ڈالرز کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی حکومت نے 26 مارچ 2024 کو دہشتگرد حملے میں ہلاک چینی باشندوں کے لئے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالرز زر تلافی کا اعلان کیا ہے جس کی ای سی سی اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔
داسو ڈیم حملے میں 6 چینی کارکن ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد حملے میں ہلاک پاکستانی کے لیے 25 لاکھ روپےکی سفارش کی گئی۔
کابینہ ڈویژن کے ایک سینئر افسر کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اپنے آئندہ اجلاس میں اس پیکج کی منظوری دے گی۔
اس حملے میں ہلاک چینی کارکنوں کا تعلق داسو ہائیڈرو پاور پر وجیکٹ سے تھا جو ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے، اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے 4320 میگا واٹ بجلی کی پیدوار متوقع ہے لیکن بدقسمتی سے یہ پروجیکٹ دوبارہ دہشتگرد حملوں سے متاثر ہوا ہے۔
اس پروجیکٹ پر پہلا دہشتگرد حملہ 14جولائی 2021 کو ہوا تھا جس میں 10 چینی ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے جب کہ رواں سال دوسرے حملے میں 6 چینی اور ایک پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
6 مقتول چینیوں کے ورثاء کے لیے مذکورہ زرتلافی کی سمری ای سی سی کو مل گئی ہے۔
بین الوزار تی کمیٹی (آئی ایم سی) نے ہلاک ہونے والے پاکستانی کارکن کے لیے بھی 25 لاکھ روپے تلافی کی سفارش کی ہے۔
آئی ایم سی کا قیام گزشتہ 9 مئی کو وزارت آبی وسائل کی کٹوینر شپ میں عمل میں آیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26326 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15575 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11861 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9178 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7460 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5261 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C