پاکستان سعودی عرب کا دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رکھنے کا عزم: مشترکہ اعلامیہ
👁️ 102 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کا دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رکھنے کا عزم: مشترکہ اعلامیہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق دونوں ممالک نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیہ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سعودی ولی عہد کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آیا، جس میں سعودی وزرا اور تاجر بھی شامل تھے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات سے متعلق ایک نئے باب کاآغاز ہے، جس میں دونوں ممالک کی جانب سے مختلف شعبوں میں معاہدوں اورایم اویوز پر دستخط کئے گئے اور دورے کے دوران مجموعی طور پر پاکستان میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوئے، جب کہ ولی عہد نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو رہاکرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے دو طرفہ تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا، جب کہ سعودی عرب کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کے اقدام کو سراہا گیا، اور پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی کاوشوں پر وزیراعظم کی تعریف کی، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی حجاج کے لیے خدمات پر سعودی فرمانرواشاہ سلمان کاخصوصی شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C