پاکستان سمیت دیگر ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کر رہا ہے، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 258 بار دیکھا گیا
پاکستان سمیت دیگر ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کر رہا ہے، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/روئٹرز) امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو جوہری ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ کے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تجربات دوبارہ شروع کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے لیے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تجربات دوبارہ شروع کرنا اس لیے ضروری ہے کیونکہ چند ممالک بشمول روس، چین، شمالی کوریا، اور پاکستان جوہری تجربات کر رہے ہیں، اور ''یہ مناسب ہے کہ امریکہ بھی ایسا کرے‘‘۔
ٹرمپ نے کہا، روس تجربات کر رہا، چین تجربات کر رہا ہے، مگر وہ اس کے بارے میں بات نہیں کرتے۔ ہم ایک کھلا معاشرہ ہیں۔ ہم مختلف ہیں۔ ہم اس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ہمیں بات کرنی پڑتی ہے، ورنہ آپ لوگ تو رپورٹ کریں گے۔ وہاں ایسے رپورٹرز نہیں ہیں جو اس کے بارے میں لکھیں گے‘‘۔
ٹرمپ نے مزید کہا، ''ہم تجربہ کریں گے کیونکہ وہ تجربہ کرتے ہیں اور دوسرے ممالک بھی تجربہ کرتے ہیں۔ اور یقیناً شمالی کوریا تجربات کر رہا ہے۔ پاکستان بھی تجربات کر رہا ہے‘‘۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ لازماً معلوم نہیں کرتا کہ یہ "طاقت ور" قومیں کس جگہ تجربات کر رہی ہیں مگر انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ تجربات ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، ''وہ زیرِ زمین، بہت نیچے تجربہ کرتے ہیں اور لوگوں کو بالکل نہیں پتا چلتا کہ اس تجربے میں کیا ہو رہا ہے۔ آپ کو تھوڑی سی لرزش محسوس ہوتی ہے۔ وہ تجربہ کرتے ہیں اور ہم تجربہ نہیں کرتے۔ ہمیں تجربہ کرنا ہو گا۔‘‘
پاکستان کا موقف
تاہم پیر کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف سے اس حوالے سے ایک سوال کیا گیا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلئیر ٹیسٹنگ کر رہا ہے اور ابھی ہائیپر سونک میزائل کے تجربے کی خبریں بھی آئیں۔۔۔ تو کیا پاکستان یہ ٹیسٹ کر رہا ہے؟‘
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس کی تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ’پاکستان اپنے دفاع اور سکیورٹی کے لیے ویپن سسٹم کے ٹرائلز اور ٹیسٹس کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ یہ سب پبلک ڈاکومنٹ نہیں ہوتا۔‘
چین کی جانب سے تردید
چین نے پیر کے روز اس الزام کی تردید کی کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے تجربات کر رہا ہے، جو عوام سے پوشیدہ ہیں، جیسا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا۔
چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا، ''چین ہمیشہ پُرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہا ہے، جوہری ہتھیاروں کے پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، دفاعی نوعیت کی جوہری حکمتِ عملی اپناتا ہے، اور جوہری تجربات کو معطل کرنے کے اپنے عہد کی پابندی کرتا ہے۔
ہم دنیا کو 150 بار تباہ کرسکتے ہیں، ٹرمپ
ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ کے پاس''کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ‘‘جوہری ہتھیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے جوہری ہتھیار ہیں کہ ہم دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتے ہیں۔‘‘ ٹرمپ نے کہا، ’’روس کے پاس بہت سے جوہری ہتھیار ہیں، اور چین کے پاس بھی بہت ہوں گے۔ ان کے پاس کچھ ہیں۔ ان کے پاس کافی تعداد میں ہے۔‘‘
ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ 'ڈی نیوکلیرائزیشن‘ پر بات چیت کی ہے۔
جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ انہوں نے''جوہری ہتھیاروں کے تجربے‘‘ کا فیصلہ کیوں کیا، حالانکہ یہ 30 سال سے زائد عرصے کے بعد ہو رہا ہے۔ اس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا،’’تجربہ اس لیے ہے کہ روس نے اعلان کیا کہ وہ تجربہ کرنے جا رہا ہے۔ اگر آپ غور کریں تو شمالی کوریا لگاتار تجربہ کر رہا ہے۔ دوسرے ممالک تجربہ کر رہے ہیں۔ ہم واحد ملک ہیں جو تجربہ نہیں کرتا۔ اور میں واحد ملک نہیں بننا چاہتا جو تجربہ نہ کرے۔‘‘
امریکی جوہری تجربات کا منصوبہ کیا ہے؟
امریکی انرجی سیکریٹری کرس رائٹ نے واضح کیا ہے کہ اس وقت ان تجربات میں جوہری دھماکے شامل نہیں ہوں گے۔
یہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پہلی وضاحت ہے، جب صدر نے پچھلے ہفتے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ انہوں نے ''محکمۂ جنگ کو ہدایت کی ہے کہ ہمارے جوہری ہتھیاروں کے تجربات برابری کی بنیاد پر شروع کیے جائیں‘‘۔
رائٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، ''میرے خیال میں جن تجربات کی ہم بات کر رہے ہیں وہ سسٹم ٹیسٹ ہیں۔ یہ جوہری دھماکے نہیں ہیں۔ یہ وہ ہیں جنہیں ہم غیر اہم دھماکے کہتے ہیں۔‘‘
انرجی سیکریٹری، جن کی ایجنسی پر جوہری تجربات کی ذمہ داری ہے، نے مزید کہا کہ منصوبہ بند تجربات میں ''جوہری ہتھیار کے تمام دیگر حصے شامل ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ مناسب جیومیٹری فراہم کریں اور جوہری دھماکے کے لیے تیاری کریں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ یہ تجربات نئے سسٹمز پر کیے جائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے کہ نئے جوہری ہتھیار پچھلے ہتھیاروں سے بہتر ہوں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4867 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C