پاکستان میں جولائی تک کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ ہو سکتی ہے، سربراہ ڈبلیو ایچ او
👁️ 121 بار دیکھا گیا
پاکستان میں جولائی تک کورونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ ہو سکتی ہے، سربراہ ڈبلیو ایچ او
نیو یارک (ڈیلی اردو) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ مزید موثر اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد جولائی کے وسط میں دو لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
ڈاکٹر ٹیڈروس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس 115 اضلاع میں پھیل چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا سب سے زیادہ پھیلاؤ پنجاب اور سندھ میں ہے۔
"????????’s #COVID19 Response Plan is a joint strategy of the Government of #Pakistan, the @UN and partners. It is aligned with the @GlobalGoalsUN, Pakistan’s National Action Plan and WHO’s global Strategic Preparedness and Response Plan"-@DrTedros pic.twitter.com/AJylsRC8Wy
— World Health Organization (WHO) (@WHO) April 23, 2020
پاکستان نیشنل اسٹریٹجک پریپرڈنیس اینڈ ریسپونس پلان (Pakistan National Strategic Preparedness and Response Plan) کے متعارف کرائے جانے کی تقریب کے موقع پر اپنے ویڈیو بیان میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے کہا کہ کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات تباہ کن ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں کی تعداد دگنی ہوسکتی ہے، اس سلسلے میں پاکستان، اقوامِ متحدہ اور دیگر اداروں کو متحرک اور جامع حکمتِ عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔
"The virus has already spread throughout ????????. 115+ districts are affected, largely in Punjab & Sindh.
The #COVID19 outbreak is creating significant additional pressure on an already overburdened health system, exacerbating the vulnerabilities of affected populations"-@DrTedros— World Health Organization (WHO) (@WHO) April 23, 2020
ٹیڈروس روس نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سندھ اور پنجاب میں بڑھ رہی ہے، جس سے نظامِ صحت پر نمایاں دباؤ آرہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر ہمیں کورونا وائرس کے سماجی و اقتصادی اور غذائی اثرات کم کرنے پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔
ڈاکٹر ٹیڈروس نے عالمی مالیاتی اداروں سے کہا کہ وہ پاکستان کی فوری مدد کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی ادرہ صحت پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26292 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15541 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11827 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9131 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7417 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5161 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C