پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ، 9 ماہ میں 1087 افراد ہلاک
👁️ 36 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ، 9 ماہ میں 1087 افراد ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو) دہشتگردی کی نئی لہر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد محفوظ ترین شہر قرار جبکہ پنجاب میں سب سے کم واقعات رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی واقعات 2015 کے بعد رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے.
گزشتہ 9 ماہ کے دوران دہشتگردی واقعات اور آپریشنز میں 1087 افراد ہلاک ہوئے۔ اس حوالے سے سنٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز پاکستان نے اپنی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں پرحملوں کی شرح 11 سال میں سب سے زیادہ رہی، 2021 میں افغان حکومت تبدیلی کے بعد پاکستان میں پولیس، سیکیورٹی فورس پر حملوں میں مسلسل اضافہ سامنے آیا. 9 ماہ کے دوران 386 پولیس، سکیورٹی اہلکار، 368 دہشت گرد جبکہ ان حملوں میں 333 عام شہری بھی مارے گئے۔
حملوں سے 92 فیصد اموات خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سامنے آئیں، رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں حملوں اور آپریشن میں 445 افراد ہلاک جبکہ440 لوگ زخمی ہوئے۔
سی آر ایس ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران 94 فیصد حملے اور ہلاکتیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں رپورٹ ہوئیں۔
سال کی تیسری سہ ماہی میں پر تشدد واقعات 57 فیصد بڑھ گئے۔
رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی میں سب سے زیادہ 58 فیصد عام شہری ہلاک ہوئے۔ 23 فیصد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار نشانہ بنے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ایک سال میں افغانستان پر پاکستان کے 15 فضائی حملے، 364 شہری ہلاک 346 زخمی ہوئے، افغان میڈیا
23/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر تراب محسود ہلاک
23/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر امیر بادشاہ ہلاک
23/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
رزمک میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب گاڑی دھماکے کا شکار، ایک شخص ہلاک
23/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاکستانی فضائی حدود میں 8 ڈرونز کی مبینہ دراندازی، سکیورٹی فورسز نے مار گرائے
23/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26322 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9168 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7450 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5245 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C